فیفا سے پاکستان کی معطلی ، نوجوان فٹ بالرز، کوچز اور منتظمین مایوسی کا کا شکار

فٹ بال رینکنگ پہلے ہی 200 ویں نمبر پر پہنچ چکی ہے، اب رہی سہی کسر یہ معطلی نکال دے گی، فٹ بالرز

جمعرات 12 اکتوبر 2017 14:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) فیفا کی جانب سے پاکستان کی معطلی کے حکم کے بعد نوجوان فٹ بالرز، کوچز اور منتظمین کو سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فٹ بال رینکنگ پہلے ہی 200 ویں نمبر پر پہنچ چکی ہے، اب رہی سہی کسر یہ معطلی نکال دے گی ۔لاہور کے ماڈل ٹاون کی اکیڈمی میں فٹ بال کھیلنے کیلئے ہر عمر کے فٹ بالرز آتے ہیں لیکن پاکستان کی معطلی کی وجہ سے اب مایوس ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں علم نہیں کہ یہ معطلی کب تک رہے گی اور ان کی عالمی سطح پر شناخت بنانے کی خواہش کب پوری ہو گی ۔پاکستان فٹ بال کی سرگرمیاں باہمی لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے پہلے ہی اڑھائی برس سے تعطل کا شکار تھیں، اب جو کھلاڑی اور ریفریز انفرادی طور پر بیرون ملک جارہے تھے وہ پابندی کا شکار ہو گئے ہیں۔کھلاڑی، کوچز اور منتظمین ، سب کی ایک ہی آواز ایک ہی مطالبہ ہے کہ پاکستان فٹ بال کے مسائل مہینوں، برسوں یا ہفتوں میں نہیں دنوں میں حل کئے جائیں تاکہ معطلی ختم ہو اور فٹ بالرز کی مایوسی ختم ہو۔

متعلقہ عنوان :