صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپین شپ22 سی27 اکتوبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

ٹورنا منٹ میں کھلاڑی7 مختلف کیٹیگریز مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر ،14،18 ، اور انڈر 10 کے تحت حصہ لے سکیں گے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپین شپ 22 اکتوبر سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی ۔27 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس چیمپین شپ میں ملک بھر سے ٹینس کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔سید دلاور عباس ٹینس (پی ٹی ایف )کمپلیکس اسلام آباد کے ٹینس کورٹ پر کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ملک میں تحفظِ ماحولیات اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرنے والے معروف غیر سرکاری ادارے صبح ِ نو نے کیا ۔

(جاری ہے)

ٹورنا منٹ میں کھلاڑی7 مختلف کیٹیگریز مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18 ,بوائز انڈر 14 اور انڈر 10 کے تحت حصہ لے سکیں گے۔ صبح نو کی چیئر پرسن شاہدہ کوثر فاروق کا کہنا ہے کہ صبح ِ نو اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اپنے خصوصی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔ سابق قومی چیمپین مہوش چشتی اس ٹورنامنٹ کی ڈائریکٹر ہوں گی جبکہ شہزا د اختر علوی کو ریفری مقرر کیا گیاہے۔ ٹورنامنٹ کے فائنلز جمعہ 27 اکتوبرکو کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :