قومی ٹیم کاٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میں امتحان شروع،

پاک سری لنکا پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا قومی ون ڈے اسکواڈ بھرپور ٹریننگ میں مصروف، کھلاڑیوں نے آئی سی سی اکیڈمی میں فل سوئنگ سیشن کیا،کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز کی جبکہ پاوورہٹنگ بیٹنگ پریکٹس بھی کی شکست بھلا کر نئے سرے سے میدان میں اتریں گے،قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد

جمعرات 12 اکتوبر 2017 14:23

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا اگلا امتحان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز ہے، اس کا پہلا میچ کل جمعہ کو کھیلا جائے گا ، ون ڈے اسکواڈ بھرپور ٹریننگ میں مصروف ہے۔(آج) سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا۔ٹیسٹ سیریز میں دو۔صفر کی شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ شکست بھلا کر نئے سرے سے میدان میں اتریں گے۔

ادھر قومی کرکٹرز کی دبئی میں ٹریننگ جاری ہے، فخر زمان، احمد شہزاد، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، جنید خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے آئی سی سی اکیڈمی میں فل سوئنگ سیشن کیا۔کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز کی جبکہ پاوورہٹنگ بیٹنگ پریکٹس بھی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا میچ 16 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 20 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 23 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 27 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 29 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :