کینولا اگائو خوشحال ہو جائو مہم میں کسانوں کی جوش و خروش سے شرکت اس کی کامیابی کی دلیل ہے ‘ محمد محمود

کسان پیکج کے تحت اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی ہے ، کسان کامالی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے‘سیکرٹری زراعت پنجاب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 14:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ کسان کو محنت کم اور منافع زیادہ فراہم کرنے والی زرعی اجناس کے بارے رہنمائی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،کسان کوعصری تقاضوںسے ہم آہنگ کرکے اس کی زرعی اجناس کی زیادہ سے زیادہ قیمت دلانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ،کینولا اگائو خوشحال ہوجائو مہم کے ذریعہ کسان کے مالی منافع میں اضافہ کریں گے ، کینولا اگائو خوشحال ہوجائو مہم ہر سطح پر کامیاب ہوئی ہے اوراس حوالے سے قریہ قریہ گائوں گائوں کسانوں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے ۔

گزشتہ روزرحیم یار خان میں کینولا کی افادیت اور اہمیت کے بارے منعقدہ سمینار سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت صرف 10 ماہ میں 1 لاکھ 73 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کی گئی ۔

(جاری ہے)

خریف کے لیے 40,000 روپے اور ربیع کے لیے 25,000 روپے فی ایکڑ تک کے قرضہ جات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے دیے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں 6 لاکھ کسانوں کو قرضہ جات کی فراہمی کی جائے گی۔5 ایکڑ زمین کے کاشتکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر قرضہ جات کی فراہمی کی جارہی ہے، کینولا کی کاشت پر 5000/- روپے فی ایکڑ سبسڈی سے کسان بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔ کسان کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی وابستہ ہے ۔کینولا اگائو خوشحال ہو جائومہم ابتداء میں ہی کامیاب ہو گئی ہے او ر اب اس مہم میںبرقی تبدیلی آچکی ہے ۔

، جب ہمارے ارادے مضبوط ہوں اور ہم میں کچھ کرنے کی لگن موجود ہے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہا کہ کسان کے مالی مفاد کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔کسان کو اس کی محنت کا پھل دلانے کے لیے محکمہ زراعت کے افسران دن رات محنت کریں ۔کسان اور محکمہ زراعت باہم منسلک ہیں ۔ دونوں میں چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ سیمینار میں اراکین اسمبلی ،بلدیاتی نمائندوں، مقامی سماجی شخصیات ، کاشتکار تنظیموں کے نمائندوں اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شرکاء کو کینولا کاشت کرنے کے فوائد سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :