سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کا صارفین سے رشوت وصول کرنیوالے ایجنٹ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ایجنٹ مافیا کے ارکان کی تصاویر کسٹمر سروسز سنٹر کے مرکزی داخلی راستے پر آویزاں ، صارفین مافیا کی بجائے کمپنی حکام سے رابطہ کریں ‘ہدایت

جمعرات 12 اکتوبر 2017 14:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے صارفین سے رشوت وصول کرنے والے ایجنٹ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا، ایجنٹ مافیا کے ارکان کی تصاویر کسٹمر سروسز سنٹر کے مرکزی داخلی راستے پر آویزاں کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے ایجنٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا، جس کی وجہ سے کسٹمر سروسز سنٹر میں ایجنٹ مافیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کمپنی نے ایجنٹ مافیا کے ارکان کی تصاویر کسٹمر سروسز سنٹر کے داخلی راستے پر آویزاں کر دی ہیں۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق ایجنٹ مافیا بلوں کی تصحیح، کنکشن کے حصول سمیت دیگر شکایات کے ازالے کے لئے صارفین سے رقم بٹورتے ہیں جس کی وجہ سے سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سوئی ناردرن حکام نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی کام کے سلسلے میں ایجنٹ مافیا کی بجائے کمپنی حکام سے رابطہ کریں اور ایجنٹ مافیا کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :