واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے بارے میں مختلف اعداد وشمار ..
تازہ ترین : 1
واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے بارے میں مختلف ..

واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے بارے میں مختلف اعداد وشمار جاری کردیئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء)واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے بارے میں مختلف اعداد وشمار جاری کردیئے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کودریائیسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 40500 کیوسک اور اخرج 65000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد5600 کیوسک اور اخراج5600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد6000 کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 16600 کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک ہے ۔

تربیلا ڈیم کاکم از کم آپریٹنگ لیول 1380 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1486.39 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.924 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1188.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.721 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور جمعرات کو قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.060 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 13:52:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں