علما ء کرام قادیانیوں کو غیر مسلم تسلیم نہیں کرتے ، رانا ثناء اللہ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:17

علما ء کرام قادیانیوں کو غیر مسلم تسلیم نہیں کرتے ، رانا ثناء اللہ
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12اکتوبر2017ء ):رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قادیانی بھی مسلمانوں کی طرح عبادت کرتے ہیں وہ بھی خود کو غیر مسلم نہیں کہتے ،کیپٹن صفدر نے جو کہاشائد اس کی ضرورت نہیں تھی ،قادیانی بھی روزہ رکھتے ہیں اور وہ بھی اذان دیتے ہیں خود کو وہ بھی غیر مسلم تسلیم نہیں کرتے ۔ قادیانی ہمارے ملک میں رہتے ہیں اس لئے ان کی جان و مال کی ذمہ داری ہماری ہے ۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کا صرف ہم سے اتنا فرق ہے کہ وہ ختم نبوت کو نہیں مانتے ۔ اگر ہم نے اس معاملے کو لے کر چلنا ہے تو ہمیں خاص لیول پر کرنا چاہے اس میں ہمیں پوری قوم کو انولو نہیں کرنا چاہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اظہار رائے کی آزادی ہے اور ہر ارکان اس حق کو استعمال کرتے ہیں ،اس پر میڈیا کو اتنا سنجیدہ نہیں ہونا چاہے ۔قومی اسمبلی نے یہ بات 50لوگوں نے سنی ہو گی جو میڈیا نے پورے ملک کو سنا دی ہے۔