عینی طاہرہ نے بھی پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:33

عینی طاہرہ نے بھی پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے بھی پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق عینی طاہرہ اے ٹی آر کے نام سے ذاتی پروڈکشن ہائوس بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے پہلے سے منصوبہ بندی کر رکھی تھی اور اب پروڈکشن ہائوس بنانے کے لئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔ ان کے پروڈکشن ہائوس ادارے اے ٹی آر کے تحت ڈرامہ سیریل ، کمرشل ، آڈیو ویڈیو میوزک البم کے ساتھ دستاویزی فلمیں بھی بنائی جائیں گی ، عینی طاہرہ آج کل اپنے پروجیکٹ کے حوالے سے بڑے سنجیدہ انداز میں کام کررہی ہیں۔ذرائع کے مطابق اگلے سال جنوری میں ان کا پروڈکشن ہائوس جوہر ٹائون کے علاقہ میں بنایا جائے گا ۔