کسی اداکار کیلئے شہرت حاصل کرنا آسان نہیں ،

مسلسل کئی سالوں کی محنت ضرورت ہوتی ہے‘فرزانہ تھیم

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:33

کسی اداکار کیلئے شہرت حاصل کرنا آسان نہیں ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء)سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ کسی اداکار کے لئے شہرت حاصل کرنا آسان نہیں اس کے لئے مسلسل کئی سالوں کی محنت ضرورت ہوتی ہے اور جب آپ کا کوئی کردار ہٹ ہو جائے تو آپ کی مقبولیت میں یکدم اضافہ ہو جاتا ہے اور پرستار پھر آپ سے اور زیادہ اچھے کی امید کرنا شروع ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلمسٹار ثناء میری بہن ہے اس نے اپنی محنت سے اپنی پہچان بنائی اور میں نے اپنی جدوجہد سے اپنا مقام پیدا کیا ۔ہم دونوں بہنیں اپنے کام کے حوالے سے اپنا تنقیدی جائزہ خود لینے کی قائل ہیں اور کوشش ہوتی ہے کہ کسی پراجیکٹ میں جو کردار ادا کیا ہے اگلے پراجیکٹ میں اس سے زیادہ بہتر اداکاری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں بے شمار ڈرامہ سیریل میں کام کر چکی ہوں اور ابھی بھی میری تین ڈرامہ سیریل آن ائیر ہیں جس پر فیڈ بیک مجھے ملتا رہتا ہے اور خدا کے فضل سے میرے کئی ڈرامے ریٹنگ میں پہلے نمبر پر بھی رہے ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔