’’سڑک ٹو‘‘ کی کہانی’’ڈپریشن‘‘ پر مبنی ہوگی‘ مہیش بھٹ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:24

’’سڑک ٹو‘‘ کی کہانی’’ڈپریشن‘‘ پر مبنی ہوگی‘ مہیش بھٹ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء)1990ء کی دہائی کی مشہوربالی وڈ فلم' سڑک' کے فلمسازوں کا کہنا ہے کہ فلم کے سیکوئل کی کہانی' ڈپریشن' کے عنوان پر مبنی ہوگی۔ فلمساز و اداکارہ پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ' سڑک ٹو' بنائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار سنجے دت کو حالیہ انداز میں فلم میں پیش کیاجائے گا جبکہ فلم کی کہانی 'ڈپریشن' پر مبنی ہوگی۔ فلمساز مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ فلم کے سیکوئل میں پوجا بھٹ کام نہیں کررہیں، یہ ایک کمرشل فلم ہوگی۔ یاد رہے کہ ماضی کی فلم سڑک میں سنجے دت اور پوجا بھٹ نے کام کیا تھا۔ اس کی کہانی ایک ٹیکسی ڈرائیور کی محبت کی کہانی تھی۔