تخلیقی صلاحیت ختم ہوئی تو فلمی دنیا چھوڑ دوں گا‘ عامر خان

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:24

تخلیقی صلاحیت ختم ہوئی تو فلمی دنیا چھوڑ دوں گا‘ عامر خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اسٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ جب ان کی تخلیقی صلاحیتیں ختم ہوجائیں گی تو وہ فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔عامر خان نے حال ہی میں ترکی سے واپسی پر بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر اور ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایک دن ان کی تخلیقی صلاحیتیں ختم ہوجائیں گی لیکن ان کی خواہش ہے کہ اس کا علم انہیں سب سے پہلے ہو تاں کہ وہ فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلیں۔

فلمی دنیا میں اقربا پروری کے حوالے سے سوال پر عامر خان نے کہا کہ اقربا پروری فلمی صنعت میں ہی نہیں بلکہ ہر جگہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کو فلم نگری میں متعارف کرانے سے کچھ نہیں ہوتا کیوں کہ اصل فیصلہ فلم بینوں نے کرنا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں ان سب چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیوں کہ وہ اپنی فلموں میں سچائی کو ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس معیار پر پورا اترنے والوں کو ہی سامنے لاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :