فلم ’’جانان‘‘ میری اصل شہرت اور کامیابی کا باعث بنی‘حریم فاروق

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:20

فلم ’’جانان‘‘ میری اصل شہرت اور کامیابی کا باعث بنی‘حریم فاروق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ فلم ’’جانان‘‘ میری اصل شہرت اور کامیابی کا باعث بنی تھی۔اپنے چاہنے والوں کا جلد ایک کامیڈی اور ایکشن فلم میں نظر آئو گی۔میںاپنی نئی فلم میں اداکاری کے ساتھ پروڈیوسر بھی خود ہی ہوں ۔

(جاری ہے)

تھیٹر میں اداکاری کو شوق مجھے شوبز انڈسٹری میں لے کر آیا ہے میں کسی کی انگلی پکڑ کر شوبز میں نہیں آئی۔

انہوں نے مزید بتایا پاکستان کی فلم انڈسٹری کو عمل سے بہتر کیا جا سکتا ہے۔جو لوگ صرف باتین کرتے ہیں ان کو یہ وچنا چاہیے کہ صرف بوتوں سے کچھ نہیں بننے والا ہمیں عملی طور پر فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے کچھ کرنا ہو گا۔انڈسٹری کی بہتری کیلئے کم ازکم پچاس فلمیں آنی چاہیے۔ہم پھر ہی بالی وڈ کا مقابلہ کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :