گلوکار و اداکار فرحان سعید نئی فلم سائن کرلی‘فلم کے ڈائریکٹر خلیل الرحمن قمر ہوں گے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:20

گلوکار و اداکار فرحان سعید نئی فلم سائن کرلی‘فلم کے ڈائریکٹر خلیل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) گلوکار و اداکار فرحان سعید نئی فلم سائن کرلی۔فلم کے ڈائریکٹر خلیل الرحمن قمر ہے۔فلم کیلئے ہیرئن کانام ابھی فائنل نہیں ہوا۔خلیل الرحمن اس سے قبل پنجاب نہیں جائو گی ،صدقے تمہارے اور پیارے افضل جیسی کامیاب فلمیں بنا چکے ہیں۔اس حوالے سے اداکارہ فرحان سعید نے بتایا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں پہلی فلم میں ہی بطور ہیرو کا رول کررہا ہوں۔

(جاری ہے)

فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ ہو گا۔ہیرئن کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا کے میرے مدمقابل ہیروئن کون ہو گی اس کا بھی ایک دو روز میں نام فائنل ہو جائے گا۔پاکستان میں اب اچھی اور معیاری فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ فیملیز سینما گھروں کا رخ کررہی ہیں ۔نئے ٹیلنٹ نے ثابت کردیا ہے کہ ہم بھارتی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔یاد رہے فرحان سعید کیلئے 2017لکی سال رہا ہے کوک سٹوڈیو میں وہ اپنے لوہا منوا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :