ْ چین اور مصر کے مابین نئے انتظامی دارالحکومت کی3 ارب امریکی ڈالرز کے تعمیراتی معاہدے پر دستخط

منصوبے میں تین345 میٹر اونچی عمارت تعمیر بھی شامل

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:15

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) چین اور ،مصر کے مابین انتظامی دارالحکومت کی3 ارب امریکی ڈالرز کے تعمیراتی معاہدے پر دستخط ,منصوبے میں تین345 میٹر اونچی عمارتعمیر بھی شامل ہے چائنہ ریڈیو ا نٹرنیشنل کے مطابق چین کی چائنا سٹیٹ کنسٹرکشن انجنئیرنگ کارپوریشن نے مصر کی مکانات، عوامی کام اور شہری تعمیرات کی وزارت کے ساتھ مصر میں نئے انتظامی دارالحکومت کے مرکزی بزنس زون کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کی کل مالیت تین ارب امریکی ڈالرز بنی ہے ۔

(جاری ہے)

مصر کے صدر عبد الفتح السیسی اور مصر میں متعین چین کے سفیر سونگ آئی گو نے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔نئے انتظامی دارالحکومت کے مرکزی بزنس زون کے مذکورہ تعمیراتی منصوبے کا کل رقبہ پانچ لاکھ پانچ ہزار مربع میٹر ہے ۔تعمیراتی پروجیکٹ میں ایک، تین سو پینتالیس میٹر اونچی عمارت بھی شامل ہے۔مصر میں چینی سفیر سونگ آئی گو نے کہا کہ چینی کمپنی اور مصری حکومت کا یہ معاہدہ دونوں ملکوں کی پیداواری صلاحیت کے تعاون اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کی نئی پیش رفت ہے۔

متعلقہ عنوان :