ارجن کپور کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوش ہوں، پرینیتی چوپڑا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:13

ارجن کپور کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوش ہوں، پرینیتی چوپڑا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ایک بار پھر اداکار ارجن کپور کے ساتھ دوبارہ فلم ’’سندیپ اور پنکی فرار ‘‘ اور نمستے کینیڈا‘‘ میں کام کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہاکہ اداکار ارجن کپور میرے بہت اچھے اور قریبی دوست ہیں ،ارجن کے ساتھ کام کر کے بہت مزا آتا ہے۔ اداکارہ پرینیتی چوپڑا فلم ’’گول مال اگین ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔