عالیہ بھٹ فلم ’’ براہماسترا‘‘ کا حصہ بننے پر خوش

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:13

عالیہ بھٹ فلم ’’ براہماسترا‘‘ کا حصہ بننے پر خوش
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’’ براہماسترا‘‘ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے ٹوئٹر پر فلم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم کی عکسبندی کا بے چینی سے انتظار ہے۔ فلم میں پہلی عالیہ بھٹ ، رنبیر کپور اور امیتابھ بچن اکھٹے جلوہ گر ہوں گے،فلم کی ہدایات ایان مکھر جی پیشکش کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشن کی ہے۔

متعلقہ عنوان :