فلم ’’ڈریگن‘‘ کا نام تبدیل کر کے ’’براہماسترا‘‘ رکھ دیا گیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:11

فلم ’’ڈریگن‘‘ کا نام تبدیل کر کے ’’براہماسترا‘‘ رکھ دیا گیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپورکی فلم ’’ڈریگن ‘‘ کا نام تبدیل کر کے ’’براہماسترا‘‘ رکھ دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے ٹوئٹر پر اپنی فلم کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے عارضی نام ’’ڈریگن‘‘ کو تبدیل کر کے ’’براہماسترا‘‘ رکھا گیا ہے ،جس کی ہدایات ایان مکھر جی دیں گے جبکہ تصورات پر مبنی فلم میں امیتابھ بچن ،رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ پہلی باراکھٹے جلوہ گر ہوں گے۔ فلم 2019 ء کی 15 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :