فلم ’’عیاری‘‘ آئندہ سال 6 فروری کو ریلیز کی جائے گی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:11

فلم ’’عیاری‘‘ آئندہ سال 6 فروری کو ریلیز کی جائے گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’عیاری ‘‘ آئندہ سال 6 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا اور منوج باجپائی کی فلم ’’عیاری ‘‘ آئندہ سال 26 جنوری کو ریلیز کی جانی تھی لیکن فلمسازوں نے ریلیز کی تاریخ آگے کر دی گئی ہے اور اب یہ فلم 6 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی عکسبندی نئی دہلی ،لندن ،کشمیر اور قاہرہ میں کی گئی ہے ،نیرج پانڈے کی ہدایت کردہ فلم کی کہانی زیر تریبت شخص اور گرو کے گرد گھومتی ہے۔

متعلقہ عنوان :