تاپسی پنو سندیپ سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:11

تاپسی پنو سندیپ سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو بھارت کے سابق ہاکی کپتان سندیپ سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنوسابق ہاکی کپتان کی سوانح عمری پر بننے والی فلم کا حصہ ہوں گی ۔

(جاری ہے)

فلم کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔فلم میں سندیپ سنگھ کا کردار دلجیت دوسنجے ادا کریں گے۔فلم کے ہدایتکار شاد علی ہیں ۔تاپسی پنو اس کے علاوہ انوبھو سنہا کی ہدایت کردہ سوشل تھرلر فلم ’’ملک‘‘ میں بھی نظر آئیں گی۔ فلم کی کاسٹ میں تاپسی پنو، رشی کپور ،راجات کپور، پراتیک بابر، اشتوش رانا اور نینا گپتا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :