اجے دیوگن میرا بہترین دوست ہے، تبو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:11

اجے دیوگن میرا بہترین دوست ہے، تبو
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ اجے دیوگن ان کے بہترین دوست ہیں اور ہم دونوں نے ایک ساتھ بے شمار فلمیں کی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق تبو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے اجے دیوگن کے ساتھ فلم ’’حقیقت‘‘ ، ’’ویجے پاتھ‘‘ ،’’تھک شک‘‘ اور دریشیام‘‘ کی اور اب ایک بار پھر وہ ان کے ساتھ فلم ’’گول مال اگین ‘‘ میں جلوہ گرہوں گی۔تبو نے کہا کہ ان کی دوستی اجے کے ساتھ باقی لوگوں کی دوستیوں سے مختلف ہے اور اس طرح کی دوستی ہر ایک کے ساتھ نہیں ہوتی ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی یہ دوستی اجے کے ساتھ ہمیشہ قائم رہے گی۔

متعلقہ عنوان :