الیکشن کمیشن کاتوہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ..
تازہ ترین : 1
الیکشن کمیشن کاتوہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ ..

الیکشن کمیشن کاتوہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنا زیادتی ہے ‘

ایسا لگتا ہے ملک میں کچھ ہونے والا ہے ،وارنٹ جاری کرنے کا مقصد حالات کو خراب کرنا ہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کی نجی ٹی وی سے بات چیت

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کاتوہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنا زیادتی ہے ‘ایسا لگتا ہے ملک میں کچھ ہونے والا ہے ،وارنٹ جاری کرنے کا مقصد حالات کو خراب کرنا ہے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان عوامی لیڈر ہیں اور ان پر کوئی کرپشن کے الزامات نہیں ہیں الیکشن کمیشن نے وارنٹ جاری کر کے اپنی پوزیشن کو مزید خراب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاتوہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنا زیادتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کچھ ہونے والا ہے ،وارنٹ جاری کرنے کا مقصد حالات کو خراب کرنا ہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 13:01:57

اپنی رائے کا اظہار کریں