کیپٹن(ر) صفدر کا نیب ریفرنسز کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع ‘

فرد جرم روکنے کی استدعا روز سے پہلے فرد جرم عائد کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، احتساب عدالت کے حکم نامہ معطل کیاجائے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:01

کیپٹن(ر) صفدر کا نیب ریفرنسز کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع ‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) کیپٹن صفدر نے نیب ریفرنسز کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر تے ہوئے احتساب عدالت کو فرد جرم عائد کرنے سے روکنے کی استدعا کر دی ،سات روز سے پہلے فرد جرم عائد کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، احتساب عدالت کے حکم نامے کو معطل کیاجائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نیب ریفرنس کے معاملے پر کیپٹن صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کو فرد جرم عائد کرنے سے روکا جائے۔ قانون کے مطابق فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 دن کا وقت دیا جاتا ہے۔ احتساب عدالت کے حکم نامے کو معطل کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ 7 دن سے پہلے فرد جرم عائد کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں وفاق اور احتساب عدالت کے جج کو فریق بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :