Live Updates

حنیف عباسی کی سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس میں متفرق درخواست دائر

عمران خان کی منی ٹریل خود ساختہ ہے ‘ اس نے الیکشن کمیشن سے ایک لاکھ پائونڈ کا اثاثہ چھپایا ‘ نیازی سروسز کمپنی کے اکائونٹ کی تفصیلات نہیں دی گئیں،حنیف عباسی کا درخواست میں موقف

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:01

حنیف عباسی کی سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس میں متفرق درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی منی ٹریل خود ساختہ ہے ‘ عمران خان نے الیکشن کمیشن سے ایک لاکھ پائونڈ کا اثاثہ چھپایا ہے ‘ نیازی سروسز کمپنی کے اکائونٹ کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس میں حنیف عباسی نے متفرق درخواست دائر کر دی۔ حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل کو خود ساختہ قرار دیدیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ثابت نہیں ہو سکا کہ بنی گالہ نقشے کی رقم جمائمہ نے دی۔ نقشے کے 79 ہزار پائونڈ گوشواروں میں ظاہر نہیں کئے گئے۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن سے ایک لاکھ پائونڈ کا اثاثہ چھپایا۔ نیازی سروسز کمپنی کے اکائونٹ کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات