پاکستان اپنے 140ایٹمی ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کے لیے میانوالی میں سرنگیں تعمیر کر ..
تازہ ترین : 1

پاکستان اپنے 140ایٹمی ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کے لیے میانوالی میں سرنگیں تعمیر کر رہا ہے ، بھارتی میڈیا کا بھونڈا دعویٰ

پاکستان اپنے 140ایٹمی ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کے لیے میانوالی میں سرنگیں ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء):بھارتی میڈیا نے اپنے بھونڈے انداز کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اپنے 140ایٹمی ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کے لیے میانوالی میں سرنگیں تعمیر کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابقبھارتی خبررساں ادارے نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان مبینہ طور پر میانوالی میں یہ سرنگیں بنا رہا ہے جو کہ امرتسر سے 350اور نئی دہلی سے750کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

یہ تنصیب تین بین الرابطہ سرنگوں پر مشتمل ہے جس کی بلندی دس میٹر اور چوڑائی بھی دس میٹر ہے۔ ران سرنگوں کا کشادہ سڑکوں سے رابطہ ہوگا اور ہرسرنگ کا الگ داخلی اور خارجی راستہ ہوگا۔رپورٹ میں خفیہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرنگ میں بارہ سے چودہ جوہری ہتھیار ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔
وقت اشاعت : 12/10/2017 - 12:21:38

اپنی رائے کا اظہار کریں