ملک پورہ میں پارک کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے خلاف ملکپورہ نیبرہڈ کونسل II اور III کے ناظمین نے احتجاج

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:28

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ کے مشیرکی جانب سے ایبٹ آباد کے علاقہ ملک پورہ میں پارک کی تعمیر میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے خلاف ملکپورہ نیبرہڈ کونسل II اور III کے ناظمین نے احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکپورہ نیبرہڈ کونسل II اور III کے ناظمین خرم شہزاد اور شمس الرحمن نے اس حوالہ سے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ہائیر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی نے 2 ماہ قبل پارک کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے 3 کروڑ 44 لاکھ روپے کی تختی نصب کی۔

ناظمین کے مطابق پارک میں بچوں کیلئے کوئی سہولت میسر نہیں ہے، جھولے بھی نصب نہیں کئے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ وہ پارک کی تعمیر کیلئے مختص کروڑوں روپے کا فنڈ ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ ناظمین نے نیب حکام سے پارک کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :