مکھن گائوں سے محمد وقار نامی شخص کی نعش کی برآمد

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:28

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ہری پور پولیس کو نوجوان کی ایک نعش ملی ہے، نوجوان کی شناخت محمد وقار ولد عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ نوجوان محمد وقار ولد عبدالحکیم کی نعش برآمد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محمد وقار مکھن سے دوبندی جا رہا تھا کہ رات کو گھر نہ پہنچ سکا۔ صبح مکھن گائوں سے محمد وقار کی نعش کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ متعلقہ تھانہ کی پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی۔ ورثاء کے مطابق محمد وقار کو مرگی کے دورہ بھی اکثر پڑا کرتے تھے۔