ضلع ناظم تورغر نے بی ایچ یو جدباء کو 24 گھنٹے مریضوں کیلئے کھلا رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:28

تورغر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ضلع ناظم تورغر نے محکمہ صحت کے ضلعی افسران کو بی ایچ یو جدباء 24 گھنٹے مریضوں کیلئے کھلا رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ضلع ناظم تورغر دلروز خان نے اس حوالہ سے بی ایچ یو جدباء کا دورہ کیا، ضلع ناظم نے میڈیکل سٹور اور مریضوں کا ریکارڈ چیک کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں ضلع ناظم نے انہیں ہدایات جاری کیں کہ بی ایچ یو کو مریضوں کیلئے 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے اور جگہ کم ہونے کی صورت میں سرکاری شیلٹر کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شیلٹرز میں بیڈ روم بنا کر عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں، اس حوالہ سے وسائل کی کمی پوری کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔