اوگی کے علاقہ کملوڑیاں میں لڑکی نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کر لی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:28

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) اوگی کے علاقہ کملوڑیاں میں لڑکی نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گل محمد خان نامی شخص نے تھانہ اوگی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ علی الصبح محنت مزدوری کیلئے مقامی مسجد کو کام کیلئے نکلا۔

(جاری ہے)

اس کی بیٹی مسماة عرفانہ اپنی والدہ کے ساتھ گھر کے قریب کٹھہ کو گھاس کٹائی کیلئے گئی۔

چند گھنٹے بعد خبر آئی کے اس کی بیٹی کو الٹیاں لگ کر ان کی حالت غیر ہو رہی ہے۔ مقامی افراد نے لڑکی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ ان کی بیٹی نے زہر کھائی ہے اور زہر پورے جسم میں پھیل چکی ہے جس سے لڑکی کی موت واقع ہوئی۔ تھانہ اوگی میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔