پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے حوالہ سے تمام دعوے بے سود ثابت ..
تازہ ترین : 1
پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے حوالہ سے تمام دعوے بے ..

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے حوالہ سے تمام دعوے بے سود ثابت ہوئے

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) پی ٹی آئی کی تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے بے سود ثابت ہوئے ہیں، ضلع ہری پور کے متعدد ہائر سکینڈری سکولوں میں سائنس مضامین کے اساتذہ کی پوسٹیں خالی پڑی ہیں، غیر تربیت یافتہ اساتذہ کو ماہانہ فکس تنخواہوں کی ادائیگی کے ذریعہ کام چلایا جا رہا ہے۔ سائنس گروپ کے طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ ہے، محکمہ تعلیم لمبی تان کر سو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور کے اکثر ہائیر سکینڈری سکولز میں سائنس کے مضامین کی پوسٹیں ایک عرصہ سے خالی ہیں جبکہ اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غیر تربیت یافتہ اساتذہ کو عارضی بھرتی کر کے ماہانہ فکس تنخواہ میں عارضی طور پر کام چلایا جا رہا ہے مگر صوبائی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں نظر نہیں آتی۔ مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت سے فی الفور ہائیر سکینڈری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 12:28:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں