ضلع تناول کے قیام کے متعلق بلند و بانگ دعوے کرنے والوں نے مکمل خاموشی اختیار کر لی ہے ڈاکٹر عبدالرئوف تنولی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:28

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ضلع تناول کے قیام کے بغیر علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی ممکن نہیں، آئندہ الیکشن سے قبل ضلع تناول کا قیام عمل میں نہ آیا تو ضلع تناول تحریک جھوٹے وعدے کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ضلع تناول تحریک کے بانی ڈاکٹر عبدالرؤف تنولی نے صحافیوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعد تمام ریاستوں کو اضلاع کے درجے دیکر پاکستان میں شامل کیا گیا مگر ریاست امب کو تاحال ضلع کا درجہ نہیں مل سکا جس کی بدولت آج تناول پسماندگی میں ڈوبا ہوا ہے، لوئر اور اپر تناول کے عوام اب بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوہستان اور تورغر کی طرح تناول کو بھی فی الفور ٖضلع کا درجہ دیا جائے تاکہ صدیوں کی محرمیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :