پاکستان مہنگائی میں نہیں بلکے شاپنگ میں سب سے آگے ،کئی ممالک کے ریکارڈ توڑ دیئے،کامران خان

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:10

پاکستان مہنگائی میں نہیں بلکے شاپنگ میں سب سے آگے ،کئی ممالک کے ریکارڈ ..
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12اکتوبر2017ء ) : سینئر تجزیہ کار کامران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑی بری ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان کو اپنی تیسری بڑی منڈی تصور کرتی ہیں اور ایک تجزیہ کے مطابق ہر سال پاکستان منڈی میں سالانہ8فیصد اضافہ ہو رہا ہے ۔ مہنگائی کا رونہ روتے ہوئے پرچون دوکانداروں نے اپنے بڑے سپر سٹور کھول لئے ہیں اور پاکستان کے بڑے شہروں میں رواں سال کی نسبت250بڑے شاپنگ مال اور سپر سٹور کا اغاز کیا گیا ۔

انہوں نے ا پنے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نیسلے کمپنی کی اشیاء کی فروخت پچھلے سال کی نسبت دوگنی ہو گئی ہیں اورایک بیلن تک روزانہ کی مناسبت سے اشیاء سیل ہو رہی ہے ۔اور پاکستان میں فاسٹ فوڈ فرنچائز کروڑوں کا بزنس کر رہی ہیں،بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے برے شہروں کی عوام بہت تیزی کے ساتھ فاسٹ فوڈ کی جانب راغب ہو رہی ہے اور پاکستان میں ایک گھرانہ اپنی آ مدن کا اوسط 40فیصد حصہ کھانے پینے پر خرچ کرتا ہے اور یہ خرچہ بھارت،بنگلہ دیش،ترکی اور انڈونیشیا سے بھی زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں زیادہ تر عورتوں کا طبقہ نوکری سے وابستہ ہے اور وہ گھر میں کھانا پکانے کی بجائے باہر سے کھانا منگوانا پسند کرتی ہیں ۔ پاکستان میں فاسٹ فوڈ کی سیل میں فروخت زیادہ تر اسی لئے بھی ہو رہی ہے کیونکہ پاکستان میں باہر کھانا کھانے ،ٹریٹ ،خوشی کی تقریب کے موقع پر باہر سے کھانا کھانے کو ترجیح دی جاتی ہے ،اس لئے بیرون ممالک کی فاسٹ فوڈ فرنچائزاپنی برانچز کو ڈبل کرنے کا سوچ رہی ہیں۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں۔ 

متعلقہ عنوان :