Live Updates

الیکشن کمیشن نےتوہین عدالت کیس میں عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:09

الیکشن کمیشن نےتوہین عدالت کیس میں عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء) :الیکشن کمیشن نے عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔عمران خان کی جانب سے جمع کروایا گیا جواب بھی مسترد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو گرفتار کر کے 26اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ 2-3سے کیا گیا ۔الیکشن کمیشن کے سندھ اور پنجاب کے ممبران نے عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کر دی ۔الیکشن کمیشن کے باہر تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :