فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ کا گانا ’’سیکسی بلیئے ‘‘ ریلیز

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:23

فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ کا گانا ’’سیکسی بلیئے ‘‘ ریلیز
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ کا گانا ’’سیکسی بلیئے ‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ کا گانا ’’سیکسی بلیئے ‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے ،گانا عامر خان پر فلمایا گیا ہے، عامر خان پہلی بار اس حلیے میں جلوہ گر ہوں گے ۔گانے کو گایا میکا سنگھ نے جبکہ اس کو کمپوز آمیت ترودی نے کیا ہے ۔فلم کی کہانی ایک لڑکی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکاری کو بطور پیشہ اپنانا چاہتی ہے ۔فلم میں اس لڑکی کا کردار زائرہ وسیم نبھا رہی ہیں ۔فلم رواں سال دیولی پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :