کراچی‘ رینجرز اختیارات میں پھر توسیع‘

وزیر اعلیٰ مراد شاہ نے 90 دن کی توسیع کی سمری پر دستخط کر دئیے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:17

کراچی‘ رینجرز اختیارات میں پھر توسیع‘
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے روزکی توسیع کردی ہے۔کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت بارہ اکتوبر کو ختم ہورہی تھی۔تیرہ اکتوبر سے مدت میں مزید تین ماہ کیلئے توسیع کی گئی اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :