جامعہ پشاور کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ہسٹری کانفرنس اختتام پذیر

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:17

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) جامعہ پشاور کے شعبہ تاریخ کے زیر اہتمام 26ویں انٹرنیشنل ہسٹری کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی سیشن کی صدارت پاکستان سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام نے کی۔

(جاری ہے)

سیشن کا موضوع ’’قدیم ہندوستان میں سماج و ثقافت ‘‘ تھا جس پربین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی عطیہ ابرار، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی صائمہ سید، سندھ یونیورسٹی جام شورو کے نصراللہ کبوڑو اور جامعہ پشاور کی ڈاکٹر صائمہ گل نے اپنے مقالے پیش کئے۔

کھٹمنڈو یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر سویتری شریسا نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام نے پیش کردہ مقالات کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے مقالہ نگاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مقالات شائع ہونے کے بعد قارئین کیلئے مفید ثابت ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :