راولپنڈی میں پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی
تازہ ترین : 1

راولپنڈی میں پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی

راولپنڈی میں پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء):راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی ،90کلو گرام بارود برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔ پولیس کو بارود سے بھری گاڑی کی اطلاع موصول ہوئی ۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی کو پکر لیا ۔گاڑی سے 90کلوگرام بارود برآامد ہوا ۔پولیس کے مطابق گاڑی اور بارودی مواد کو قبضے میں لے کر پولیس تھانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔جبکہ گاڑی سے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اس معاملے کی تہہ تک پہنچ جائے گی۔
وقت اشاعت : 12/10/2017 - 11:34:20

اپنی رائے کا اظہار کریں