خاتون پولیس اہلکار کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دیا گیا-کراچی پولیس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 12 اکتوبر 2017 11:23

خاتون پولیس اہلکار کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دیا گیا-کراچی پولیس
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اکتوبر۔2017ء) کراچی پولیس نے کہا ہے کہ علاقے لیاقت آباد میں ایس ایس یو کی اہلکار ثنا کی پھندا لگی ملنے والی لاش خودکشی نہیں بلکہ اسے گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ثنا کے شوہر اور سسر کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے لیاقت آباد دس نمبر میں 8 اکتوبر کو پھندا لگی لاش27 سالہ ثنا ایس ایس یو کی اہلکار تھی، مقتولہ نے جہانزیب سے چند ماہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی۔

دوسری جانب مقتولہ کے سسر کا کہنا ہے کہ جہانزیب کی شادی کے چند دنوں بعد ہی اکثر ان میں جھگڑے ہوتے تھے،جب ثنا نے خود کشی کی تو وہ لوگ سوئے ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ قتل کے دفعات کے تحت درج کرکے جہانزیب اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :