سعودی عرب ، خواتین کو ڈرائیونگ سیکھانے کی فی گھنٹہ قیمت 40 سعودی ریال ہو گی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 12 اکتوبر 2017 11:22

سعودی عرب ، خواتین کو ڈرائیونگ سیکھانے کی فی گھنٹہ قیمت 40 سعودی ریال ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) سعودی عرب میں شاہی فرمان کے جاری ہونے کے بعد سے خواتین بھی ڈرائیونگ کرنے کی اجازت رکھتی ہیں ۔ لیکن اس فرمان کا نفاذ اگلے سال جون 2018 میں ہو گا تب سعودی خواتین قانونی طور پر گاڑی چلا سکیں گیں۔ لیکن پھر بھی ریاست میں جگہ جگہ خواتین کو گاڑی چلانا سیکھانے کی تشہیر کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اور انھی ڈرائیونگ سیکھانے والوں میں سے ایک نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خواتین کو ڈرائیونگ 40 سعودی ریال فی گھنٹہ کے عوض سیکھائے گا۔

اس کا کہنا ہے کہ ریاست میں پہلے ہے دو حادثے پیش آ چکے ہیں اس لیے وہ خواتین کو گاڑی چلانی سیکھانے سے پہلے اانکا ایک ٹیسٹ لے گا کہ آیا ان کو ڈرائیونگ سے متعلق کوئی معلومات ہیں بھی یا نہیں ۔ اسی لیے وہ اتنی زیادہ فیس بھی لے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :