پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے
، ہم نے بے مثال قربانیاں دے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں،پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آ رہا ہے امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا ’’ایمبیسڈرز انسائیڈر سیریز‘‘ پروگرام میں اظہار خیال
جمعرات 12 اکتوبر 2017 11:12
(جاری ہے)
اپنے افتتاحی کلمات میں اعزاز چوہدری نے شرکاء کو پاکستان میں سیکورٹی اور اقتصادی صورتحال اور بالخصوص گذشتہ چار سالوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف انتھک کوششوں کے نتیجہ میں بے شمار کامیابیوں کے حوالہ سے آگاہی دی۔
تقریب میں موجودہ اور سابق سفیروں، کانگریس، سینٹ، عملہ اور دفتر خارجہ کے حکام اور صحافیوں نے شرکت کی۔ ایک سوال کے جواب میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے بے مثال قربانیاں دے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اربوں ڈالر اقتصادی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا جبکہ کامیاب آپریشنز کے نتیجہ میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، اب پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہئے، پاکستان 20 کروڑ سے زائد آبادی کا ملک اور بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور اس کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔مزید اہم خبریں
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.