چوہدری نثار علی خان حتمی فیصلہ کر چکے ہیں، آج خفیہ مذاکرات ہوں گے
تازہ ترین : 1

چوہدری نثار علی خان حتمی فیصلہ کر چکے ہیں، آج خفیہ مذاکرات ہوں گے

چوہدری نثار علی خان حتمی فیصلہ کر چکے ہیں، آج خفیہ مذاکرات ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 اکتوبر 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حیسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ایک عجیب سی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اور ہمم بہت جلد مسلم لیگ ن کے اندر سے ایک دھماکہ سنیں گے ، کیونکہ پارٹی میں ایک قسم کا بے ہنگم شورہے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا اعلان آیا ہے کہ وہ کل کسی وقت پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان مسلم لیگ ن کے اندر جن کا احترام کرتے ہیں ان سے وہ خفیہ مذاکرات کرنے والے ہیں۔ اور ممکنہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی ملاقات کریں گے۔ کیونکہ چودھری نثار علی خان اب کسی حتمی نتیجے پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس میں پارٹی کی اندرونی کہانی اور سیاست اور ان کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اعلان متوقع ہے۔ کیونکہ مسلم لیگ ن بالخصوص شریف خاندان نے فوج کے خلاف سازش کا آغاز کر دیا ہے جس میں شریف خاندان اور ان کے افراد پیش پیش ہیں۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 10:46:22
Ch Nisar Ali Khan has decided something , for which he will be doing press conference

Related : Peace Talk, Chaudhry Nisar

اپنی رائے کا اظہار کریں