ممبئی کے مضافاتی علاقے میں چار منزلہ عمارت منہدم، 17 افراد ہلاک

جمعرات 12 اکتوبر 2017 01:40

ممبئی کے مضافاتی علاقے میں چار منزلہ عمارت منہدم، 17 افراد ہلاک
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بھارت کے شہر ممبئی کے مضافاتی علاقے گھٹ کوپر میں چار منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 17 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

عمارت کے گرائونڈ فلور پر بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے مقامی رہنما سنیل شیتاب غیر قانونی تعمیرات کر رہے تھے کہ پوری عمارت نیچے آ گری۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :