آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جانب سے شہریوں اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل

بدھ 11 اکتوبر 2017 23:50

سکھر۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جانب سے شہریوں اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کے بانی حاجی محمد ہارون میمن نے کمیٹیاں تشکیل دیکر ذمہ داریاں سونپ دیں ہیں، جس کے تحت سیپکو کمیٹی میں چوہدری زائد اقبال چیئرمین، امجد میڈیسن مارکیٹ وائس چیئرمین، پولیس کمیٹی میں محمد انور سبزی منڈی والے چیئرمین، محمد عمار وائس چیئرمین، انکم ٹیکس کمیٹی میں سید محمود علی چیئرمین، زاہد یامین وائس چیئرمین ،رابطہ کمیٹی میں شفیق الرحمن چیئرمین، محمد انس وائس چیئرمین ،فیصلہ کمیٹی میں ملک جاوید چیئرمین، وائس چیئرمین عطاء محمد قریشی مقرر کیے گئے ہیں۔

کمیٹیوں کی تشکیل کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد ہارون میمن نے کہا کہ ہم اپنی توانائیاں غیر ضروری معاملات پر صرف کرنے کے بجائے تاجروں اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرانے پر یقین رکھتے ہیں۔ اسی جذبے کے تحت مختلف امور کی انجام دہی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں تاکہ باقاعدہ طریقے سے مسائل کو حل کراکر لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔