ضلع کونسل سکھر کے اجلاس میں کندھرا کو تعلقہ بنانے اور پنوعاقل تعلقہ کو دو تعلقوں میں تقسیم کی تجاویز پیش کر دی گئیں

بدھ 11 اکتوبر 2017 23:50

سکھر۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) ضلع کونسل سکھرکے چیئرمین محمد اسلم شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں کندھرا کو تعلقہ بنانے اور پنوں عاقل تعلقہ کو دو تعلقوں میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ضلع کونسل کے ممبر طالب بروڑو نے کندھرا کو تعلقہ بنانے جبکہ کرم الاہی مہیسر کی جانب سے پنوں عاقل تعلقہ کو دو تعلقوں میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ۔

علاوہ ازیں ضلع کونسل ممبر سید کمیل حیدر شاہ نے قراردادیں پیش کی کہ ممبران کا وظیفہ 5ہزار سے بڑھاکر 10ہزار کیا جائے ، جبکہ ضلع چیئرمین کی سربراہی میں ممبران کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جوکہ ہر ماہ یونین کونسلوں میں جاکر عوام کے مسائل حل کرے ور جہاں طبی سہولیات میسر نہیں ہیں وہا ں پر فوری بنیادوں پر طبی کیمپس لگوائے جائیں۔