سکھر ضلع کونسل کا پہلا بجٹ ، 79کروڑ07لاکھ65ہزار881روپے کا بجٹ منظورکر لیا گیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 23:50

سکھر۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) ضلع کونسل سکھر نے مالی سال2017.18کیلئی79کروڑ 7لاکھ 65ہزار 881روپے کے بجٹ کی منظور ی دے دی۔ بجٹ میں 15کروڑ 80لاکھ 5ہزار 108روپے خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ضلع چیئرمین محمد اسلم شیخ نے ضلع کونسل سکھر کا سالانہ بجٹ پیش کیا جس کی کونسل کی جانب سے منظوری دی گئی ۔ ضلعی چیئرمین محمد اسلم شیخ نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل سکھر کی مختلف مدوں میں مجموعی متوقع آمدنی 63کروڑ 27لاکھ 60ہزار 773روپے ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہ اور پینشن کے لیے 24کروڑ 3لاکھ 11ہزار 124روپے مختص کیے گئے ، اسی طرح ترقیاتی کاموں کے لیے 39کروڑ 73لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ آکٹرائے ضلع ٹیکس شیئر کی مد میں حکومت کی جانب سے 22کروڑ 65لاکھ 60ہزار روپے ، اسپیشل گرانٹ ان ایڈ 6کروڑ روپے ، گذشتہ 9ماہ کی آکٹرائے ضلعی ٹیکس کے بقایا جات کی مد میں 11کروڑ 33لاکھ 15ہزار 598روپے ، دکانوں کا کرایہ 8لاکھ روپے وصول ہونے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع چیئرمین نے کہا کہ بجٹ کا خسارہ 15کروڑ 80لاکھ 5ہزار ایک سو 8روپے ہے ، جس کیلئے آمدنی کے ذرائع بڑھائے جائینگے اورحکومت ، منتخب نمائندوں اور وزراء سے اسپیشل گرانٹ لی جائیگی ۔

بجٹ میں ڈرینیج اور ٹف ٹائیل اسکیموں پر 14کروڑ ، سولر لائیٹس اور ضلع کائونسل ہال کی مرمت کے لیے 1,1کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ، جبکہ ضلع کونسل کے ہر ممبرکاترقیاتی بجٹ 50لاکھ روپے مختص کیا گیا ہے ، پانی کی فراہمی کے لیی4کروڑ اور آر او پلانٹس کے لیے 15کروڑ مختص کئے گئے ہیں ۔ محمد اسلم شیخ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں رکھی گئی ترقیاتی اسکیموں کے مکمل ہونے سے ضلع کے عوام کو ریلیف ملے گا اور مسائل حل ہونے میں پیش رفت ہوگی ۔

ا نہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں عام لوگوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کو اولیت دی گئی ہے ۔ جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، گندے پانی کے نکاس اور صفائی ستھرائی کو اہمیت دی گئی ہے ۔ ضلع چیئرمین نے بتایا کہ کونسل کا بجٹ اجلاس جمعہ تک جاری رہیگا ۔ جس میں بجٹ پر بحث کی جائیگی اور ممبران کی ترامیم اور تجاویز بھی پیش کردہ بجٹ میں شا مل کی جائینگی ۔

متعلقہ عنوان :