بحرین سے تاجروں کے وفد کا پاکستان ایکسپو 2017 میں شرکت کا اعلان
تازہ ترین : 1
بحرین سے تاجروں کے وفد کا پاکستان ایکسپو 2017 میں شرکت کا اعلان

بحرین سے تاجروں کے وفد کا پاکستان ایکسپو 2017 میں شرکت کا اعلان

بحرین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر۔2017ء)بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہےکے بحرین سے امپورٹرز اور تاجروں  کا وفد پاکستان ایکسپو 2017 میں بھرپور شرکت کرے گا جو دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے - جاوید ملک نے ان خیالات کا اظہار بحرین میں تاجر برادری کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا -  انہوں نے کہا کے  پاکستان کی  بحرین اور خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ میں تاجر برادادی کے ایک  کلیدی کردار ہے اور اسی لئے پاکستان ایکسپو 2017 کو کامیاب بنانے کے لئے بحرین سے تاجروں کا وفد تیّار کیا جا رہا ہے -  جاوید ملک نے کہا کے  بحرین میں اشیا خورد و نوش چاول فروٹ اور سبزیوں کے علاوہ جیولری اور ٹیکسٹائل کی ڈیمانڈ ہے اور پاکستانی ایکسپورٹرز کو چاہئے کے وہ بحرین، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں اپنی اشیا کو متعارف کروانے پر زیادہ توجہ دیں -  دریں اثنا پاکستانی سفیر جاوید ملک نے  بحرین چیمبر آف کامرس کے چیف ایگزیکٹو  سے بھی خصوصی  ملاقات کی اور پاکستان ایکسپو 2017 کے حوالے سے بحرینی تاجروں کی شرکت کو یقینی بنانے پر زور دیا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/10/2017 - 23:43:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں