اراکین اسمبلی کے کالعدم تنظیموں کیساتھ تعلقات سے متعلق آئی بی کا مبینہ خط ماہرین نے جعلی قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 11 اکتوبر 2017 23:16

اراکین اسمبلی کے کالعدم تنظیموں کیساتھ تعلقات سے متعلق آئی بی کا مبینہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11اکتوبر2017ء) اراکین اسمبلی کے کالعدم تنظیموں کیساتھ تعلقات سے متعلق آئی بی کا مبینہ خط ماہرین نے جعلی قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے اراکین اسمبلی کے کالعدم تنظیموں کیساتھ تعلقات سے متعلق آئی بی کے مبینہ خط نے خاصی ہلچل مچا رکھی ہے۔ اس مبینہ خط کے باعث حکومت اور آئی بی کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس حوالے سے اب ماہرین نے بھی اپنی رائے دیتے ہوئے اسے جعلی قرار دے دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس جعلی خط کو بنانے والے نے 6 مضحکہ خیز غلطیاں کیں جس کے باعث خط کے جعلی ہونے کا باآسانی معلوم ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق خط جس فونٹ اور فونٹ کے سائز میں لکھا گیا، آئی بی اس کا استعمال کرتی ہی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ خط میں ڈی جی آئی بی نے اپنے سب آرڈینیٹ کو براہ راست مخاطب کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ آئی بی میں کسی بھی جونئیر افسر ڈی جی آئی بی کی جانب سے ان کا اسٹاف خط تحریر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ خط میں ظاہر کیے گئے دستخط بھی فوٹو شاپ کے ذریعے خط میں لگائے گئے۔ خط میں تمام تحریر کو کانفیڈینشل قرار دیا گیا ہے جبکہ آئی بی ہمیشہ اپنے خطوط میں کانفیڈینشل کی بجائے سیکرٹ یا ٹاپ سیکرٹ کے الفاظ استعمال کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ تمام غلطیاں اس خط کو جعلی ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں۔

متعلقہ عنوان :