پنجاب پولیس کی ویلفیئر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں جاری پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کیا

جائے،کیپٹن (ر) عارف نواز خان

بدھ 11 اکتوبر 2017 23:15

پنجاب پولیس کی ویلفیئر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی ویلفیئر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں جاری پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیدیاں روڈ پر ایلیٹ سنٹر کے بالمقابل پولیس رہائشی فلیٹس اور ایلیٹ کے زیر تعمیردفاتر اور بیرکس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی آئی جی ڈویلپمنٹ کامران خان نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رہائشی فلیٹس کا منصوبہ پنجاب کانسٹیبلری کے ملازمین کیلئے ہے جبکہ ایلیٹ کے زیر تعمیر دفاتر اور بیرکس پر تعمیراتی کام بھی تیزی سے جاری ہے جس کا مقصد پولیس اہلکاروں کو دفتری امور کیلئے بہترین ماحول اور رہائش کی سہولت فراہم کرنا ہے اور ان دونوں منصوبوں کو رواں مالی سال کے اندر اندر مکمل کرلیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے مختلف زیر تعمیر بیرکس اور فلیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی ڈویلپمنٹ کامران خان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے اور اسکی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے جس پر ڈی آئی جی ڈویلپمنٹ نے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ دونوں تعمیراتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور انکی تکمیل کے بعد پنجاب کانسٹیبلری اور ایلیٹ کے ملازمین کو رہائش سمیت دیگر مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :