تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے منشیات فروش گرفتار،

بدھ 11 اکتوبر 2017 23:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کی ہدایات پر اسلام آباد اسپیشل انو یسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کارروائی کرکے بہارہ کہو کے علاقہ محلہ چوہدریاں سے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 03 کلو 10 گرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ ایک کارروائی کے دوران سی آئی اے پولیس ٹیم نے موبائل فون چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے موبائل فون بھی برآمد کر لیا۔

ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے گے جن سے تفتیش جاری ہے ۔ وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر محمد اعظم، اے ایس آئی اشفاق میمن معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے کارسرکار میں بھرپور دلچسپی، بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے علاقہ تھانہ بہارہ کہو کے ایریا محلہ چوہدریاں سے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے ملزم محمد جاوید ولد ولی محمد قوم آفریدی سکنہ برکم برخیل تحصیل باڑہ ضلع خیبر ایجنسی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 03کلو 10گرام چرس برآمد کر لی، گرفتارملزم کے خلاف ذیل مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

(جاری ہے)

مقدمہ نمبر393مورخہ10-10-17بجرم9-C نارکوٹیکس تھانہ بہارہ کہو، مزید تفتیش جا ری ہے ،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایک کارروائی کے دوران سی آئی اے پولیس کے حیدر علی شاہ اے ایس آئی نے مو با ئل فون چوری میں ملوث ملزم شفاقت کو گرفتار کرکے اس سے 30ہزارروپے ما لیت کا مو با ئل فون برآمد کرلیا اور ملزم کے خلاف تھا نہ کر اچی کمپنی میں مقدمہ نمبر 253/17مورخہ10-10-2017بجر م 379/411ت پ درج کر لیا، مزید تفتیش جا ری ہے ، ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری ایس ایس پی آپریشنز کے سوشل میڈیا سیل پر اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :