پنجاب میں سرکاری سطح پر خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ لاز م قرار دیا گیا ہے ، تھرڈپارٹی آڈٹ پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز بن چکا ہے، شہباز شریف

بدھ 11 اکتوبر 2017 23:14

پنجاب میں سرکاری سطح پر خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ لاز م قرار دیا گیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جنرل الیکٹرک ہیلتھ کیئر اور فیروز سنز لیبارٹریز سے معاہدے کی تقریب کے دوران میڈیا کے سوالات کے مدلل انداز میں جواب دیئی- وزیر اعلی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب میں سرکاری سطح پر خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ لاز م قرار دیا گیا ہے اور تھرڈپارٹی آڈٹ پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز بن چکا ہے - ہم نے ادویات کی خریداری کا معروف آڈٹ فرموں سے آڈٹ کرایا ہے - وزیر اعلی نے عمران نیازی کی خیبر پختونخواہ میں کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے خلاف عدالت جا کر ملک کی بدنامی کرائی اورپشاور میں اپنی بدترین کارکردگی کوچھپانے کی کوشش کی ، کیا یہ پاکستانیت ہے - عمران نیازی کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے -وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان اپنے پاؤں پر ضرور کھڑا ہو گا اور یہ وقت ضرور آئے گا لیکن اس کے لئے سب کو محنت، امانت اور دیانت کے راستے پر چلنا ہو گا - انہوںنے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے اور ہمیں ایسی امداد کو رد کر دینا چاہیے جو حقارت آمیز رویے کے ساتھ دی جائی- وزیر اعلی نے نے اس موقع پر یہ شعر پڑھا ’’اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پروازمیں کوتاہی ‘‘

متعلقہ عنوان :