گجرات میں بھٹہ خشت پر قائم نان فارمل سکولوں میں زیر طلبہ و طالبات 1320زیر تعلیم ہیں،ڈپٹی کمشنر

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:57

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں بھٹہ خشت پر قائم نان فارمل سکولوں میں زیر طلبہ و طالبات 1320زیر تعلیم ہیں، بھٹہ خشت پر کام کرنیوالے متعدد مزدوروں انکی فیملیز کے شناختی کارڈ بنوا کر انہیں فراہم کر دیے گئے ،26 سوشل سکیورٹی کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں، بھٹہ خشت مزدوروں کے زیر تعلیم بچوں کو وظیفہ کی ادائیگی کیلئے ابتک 909خدمت کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں،63برتھ سرٹیفیکیٹ کے علاوہ ایک ہیلتھ کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری محمد اصغر ،ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ، سوشل ویلفیئر آفیسرامجد کلیر ، صدر بھٹہ خشت ایسویسی ایشن چوہدری ریاض احمد، نمائندہ سوشل سکیورٹی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ بھٹہ خشت پر جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوگی ، ایسا ہونے کی صورت میں بھٹہ خشت مالک کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، اسسٹنٹ کمشنرز اس حوالے سے چیکنگ کو مزید سخت کردیں جبکہ سپیشل برانچ بھی ایسے بھٹہ جات کی نشاندہی کرے ۔ سوشل سکیورٹی ڈیپاڑٹمنٹ بھٹہ خشت مزدوروں کی رجسٹریشن یقینی بنانے کیلئے فعال کردار ادا کرے اس مقصد کیلئے سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سو فیصد بھٹہ خشت کا سروے کرے ۔

مزدوروں کی درست تعداد کے تعین کی ہدایت کی تاکہ انکی فلاح و بہبود کیلئے پالیساں مرتب کی جاسکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر پنجاب کے تمام اضلاع میں بھٹہ خشت مزدوروں کو دی جانیوالی اجرت کے بارے میں معلومات حاصل کریں ، بھٹہ مزدوروں، مالکان اور لیبر یونین کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ، نیز بھٹہ خشت مالکان اور لیبر کے درمیان اجرت کے معاہدوں کو یقینی بنانے کیلئے بھی ہوم ورک کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :